پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی ماہانہ کارکردگی پراجلاس

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی ماہانہ کارکردگی پراجلاس

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایڈیشنل آئی جی PHPامجد جاوید سلیمی کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرایس پی گوجرانوالہ، مسعود رضا، انسپکٹر گوجرانوالہ و سیالکوٹ ، مظہر اقبال اور ڈی ایس پی راولپنڈی ، سعادت مہدی کی سرزنش کی گئی۔اس موقع پر ڈی آئی جی پی ایچ پی، غلام محمود ڈوگر، ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز، عمران کشور، ایس ایس پی لاہور ریجن پی ایچ پی، بابر بخت قریشی، ایس پی ملتان ریجن ہما نصیر، ایس پی فیصل آباد امِ سلمہ، ایس پی گوجرانوالہ ریجن، مسعود رضا، ایس پی راولپنڈی ریجن، محمد یوسف ملک، ایس پی سرگودھا، حسن جمیل حیدرکے علاوہ تمام ضلعی ڈی ایس پیز بھی موجود تھے۔

مزید : علاقائی


loading...