سٹی رائے ونڈ کے دو سب انسپکٹر ،ایک اے ایس آئی اور دو کانسٹیبلوں کی تنخواہ روکنے کا حکم

سٹی رائے ونڈ کے دو سب انسپکٹر ،ایک اے ایس آئی اور دو کانسٹیبلوں کی تنخواہ ...

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج رحمت علی نے عدالت کے بار بار طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر سٹی رائے ونڈ کے دو سب انسپکٹر ایک اے ایس آئی اور دو کانسٹیبلوں کی تنخواہیں بند کردی ہیں۔عدالت میں بار بار طلبی کے پولیس اہلکار پیش نہیں ہو رہے تھے۔

اس پر عدالت نے تھانہ کے سب انسپکٹر نذیراحمد، اے ایس آئی سبیل احمد سب انسپکٹر احمد نواز اور دو کانسٹیبلوں کی تنخواہیں بند کردی ،عدالت نے ڈی آئی جی کے اکاونٹنٹ کو حکم دیا کہ وہ اہلکاروں کی تنخواہیں تاحکم ثانی بند کردیں۔

رائے ونڈ

مزید : علاقائی


loading...