گارڈن ٹاؤن میں جائیداد کی خاطر ماں کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

گارڈن ٹاؤن میں جائیداد کی خاطر ماں کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس گارڈن ٹاؤن نے جائیداد کی خاطروالدہ کو قتل کرنے والے بیٹے اور کرایہ دار کو گرفتار کر لیا۔ ٹیم نے ندیما بی بی کے قاتل اس کے بیٹے وقاص اور کرایہ دار عدنان سعید کو گرفتار کر لیا۔ ملز م وقاص فابیان نے اعتراف کیا کہ ماں سے جائیداد کا حصہ مانگا، انکار کرنے پر کرایہ دار کے ساتھ مل کراس کے ڈوپٹہ سے گلہ دبادیا جس سے اسکی موت واقع ہو گئی۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے اندھا قتل ٹریس کر نے پر ریڈنگ پارٹی کیلئے نقد انعام اورسرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...