سمن آباد پولیس کی زیر حراست نوجوان کی ہلاکت پر ورثا کا احتجاج

سمن آباد پولیس کی زیر حراست نوجوان کی ہلاکت پر ورثا کا احتجاج

لاہور(کرائم رپورٹر) سمن آ باد محلہ چاہ جموہوالا کے رہائشی معراج دین نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کر نے کے بعد شدید احتجاج کر تے ہوئے سڑک بلاک کر دی ملزم کے ورثا نے الزام لگا یا کہ ڈی ایس پی میاں شفقت اور سب انسپکٹر خالد فاروق نے میرئے بیٹے فیصل معراج کو پو لیس نے چوری کے الزام میں گر فتار کر کے تشدد کا نشا نہ بنا ڈالاجس کے باعث اس کی موت واقع ہو گئی جس پر تھا نیدار خا لد فاروق کو وقتی طور پر معطل کیا گیا جبکہ با قی اہلکا رو ں کے خلا ف بھی کا رروائی کی یقین دہا نی کروائی گئی جو کہ آج تک نہیں ہو سکی۔ انھوں نے وزیرا علی پنجاب سے مدد کی اپیل کر تے ہوئے انصاف کی اپیل کی ،دو سری جانب سب انسپکٹر غازی آ باد خالد فاروق نے بتا یا کہ ملزم نے خود کشی کی ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی خود کشی ثابت ہو ئی۔

مزید : علاقائی


loading...