ٹریفک رواں رکھنے کیلئے صبح 7 سے رات 11 شہر میں منی ٹرکوں کا داخلہ بند

ٹریفک رواں رکھنے کیلئے صبح 7 سے رات 11 شہر میں منی ٹرکوں کا داخلہ بند

لاہور(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک جام پر قابو پانے کیلئے دن کے وقت منی ٹرک کے شہرمیں داخلے پر پابندی لگا دی۔بتایا گیا ہے کہ ٹریفک جام پر قابو پانے کے لیے ٹریفک پولیس نے دن کے اوقات میں ٹرکوں کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔منی ٹرک صبح 7سے رات 11بجے تک شہرمیں داخل نہیں ہو سکیں گے ، ٹریفک پولیس نے مختلف مارکیٹوں کے تاجروں کو کہا کہ وہ سامان کی ترسیل کیلئے چھوٹی گاڑیوں کا انتظام کریں۔

مزید : علاقائی


loading...