کرنت سے ، ٹریفک حاثات میں 7افراد ہلاک، باپ کا قاتل بھائی کے ہاتھوں قتل

کرنت سے ، ٹریفک حاثات میں 7افراد ہلاک، باپ کا قاتل بھائی کے ہاتھوں قتل

ملتان، کبیروالا، رحمان گڑھ، دوکوٹہ، میلسی، لودھراں، بھکر، ڈیرہ غازیخان (کرائم رپورٹر، نمائندگان) ٹریفک حادثات میں طالب علم اور خاتون سمیت سات جاں بحق‘ واپڈا ملازم کرنٹ لگنے(بقیہ نمبر19صفحہ7پر )

سے چل بسا‘ باپ کا قاتل چھوٹے بھائی کے ہاتھوں قتل ملتان سے کرائم رپورٹر کیمطابق پیراں غائب ریلوے اسٹیشن کے قریب غلام سرور ریلوے لائن پار کر رہا تھا کہ خیبر میل آگئی غلام سرور ٹرین کے نیچے آکر جانبحق ہو گیا اس کی عمر ستر سال تھی اور وہ بستی خیر پور کا رہائشی تھا دریں اثناء چائنہ چوک مظفر گڑھ روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے اللہ وسایا جانبحق ہو گیا کبیروالا سے تحصیل رپورٹر کیمطابق نواحی علاقہ نور پور کا رہائشی محمد رمضان کا بیٹا خورشید احمد حسب معمول ویگن کے پیچھے کھڑے ہوکر کالج جا رہا تھا کہ اچانگ ویگن نے سپیڈ بریکر پر بریک لگائی تو اسکا ہاتھ ویگن سے چھوٹ گیا اور وہ نیچے گر کر دم توڑ گیا ویگن ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم ورثاء نے اسے معاف کر دیا رحمان گڑھ سے نمائندہ پاکستان کیمطابق سب ڈویژن عبدالحکیم میں تعینات لائن مین محمد اشرف گزشتہ روز کچاکھوہ کے نواحی گاؤں 17/9Rمیں بجلی کے پول پر میٹر کا کنکشن لگانے کے لئے چڑھا اچانک 11کے وی کے تار سے چھو گیا جس سے زمین پر آگرا جس سے اس کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی جس کو ہسپتال داخل کرویا ۔دودن زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہا ر گیا ۔ دوکوٹہ سے نامہ نگار، نمائندہ پاکستان کیمطابق موضع سنڈھل کے رہائشی حاجی امام بخش اور اس کا بھتیجا جعفر حسین موٹر سائیکل پر دوکوٹہ کی طرف آ رہے تھے کہ چک نمبر 143/WBکے قریب کار سے ٹکرا گئے جس سے دونوں شدید زخمی ہو گئے جن کو پٹرولنگ پولیس کے شفٹ انچارج محمد اشرف نے مقامی ہسپتال پہنچایا جہاں پر امام بخش کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے اس کو نشتر ملتان ریفر کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ دوسرے زخمی جعفر حسین کو مقامی ہسپتال میں طبیامداد دی جا رہی ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ میلسی سے نمائندہ پاکستان کیمطابق محلہ ریاض آباد کی کھیت مزدور خواتین گذشتہ روز چنگ چی رکشہ پر سوار ہو کر چاہ موسیٰ والا پر کپاس چننے جا رہی تھی کہ مترو روڈ پر تیز رفتاری کے باعث رکشہ الٹ گیا جس سے رکشے میں سوار خواتین شدید زخمی ہو گئیں ایک خاتون امان بی بی زوجہ عبد الکریم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں جبکہ کنیز مائی، شمیم مائی، فوزیہ مائی، اور ممتاز مائی وغیرہ شدید زخمی ہو گئیں ۔ لودھراں سے نمائندہ پاکستان کیمطابق جلا لپو ر مو ڑ کے قر یب کر ا چی سے لا ہو ر جا نیو ا لی گر ین لا ئن نا ئٹ کو چ کی ز د میں آ کر نا معلو م نو جو ا ن جاں بحق ہو گیا بھکر سے نامہ نگار کیمطابق جنڈانوالہ کے نواحی علاقہ فاضل پر کرک سے آکر آباد ہونے والے پشتون خاندان میں باپ کے قتل کا بدلہ اپنے ہی سگے بھائی سے بھائی نے چار سال بعد لے لیا چار سال قبل رئیس خان نے اپنے والد آدم خان کو قتل کردیا تھا جس کی پاداش میں رئیس خان جیل میں رہا بعد زاں بھائیوں سے صلح کے بعد رہا ہو کر آیا دونوں بھائیوں میں اسی بات پر اکثر تکرار رہتا تھا گزشتہ روز چھوٹے بھائی عبدالرشید نے فائرنگ کر کے اپنے26سالہ بھائی رئیس خان کو قتل کردیا جنڈانوالہ پولیس نے مقتول کی والدہ حلیماں بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے واردات کے بعد ڈی ایس پی کلورکوٹ اکرم خان نیازی اور ایس ایچ او جنڈانوالہ انسپکٹر شفیع اللہ خان نیازی موقع واردات پر پہنچ گئے پوسٹ مارٹم کے بعد متقول کی تدفین کردی گئی ڈیرہ غازیخان سے نمائندہ خصوصی کیمطابق ڈیرہ غازیخان کے نواحی علاقہ وڈور روڈ پر چوتھی کلاس کا طالب علم 8سالہ نور حسن پڑھنے کے لے سکول جا رہا تھا کہ راستے میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے اسے ٹکر ماری جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اسے شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا بتایا جاتا ہے جاں بحق ہونے والا 8سالہ بچہ عبداللہ ٹاؤن کا رہائشی تھا ۔

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...