صوبائی دارالحکومت ،چور ڈاکو دندناتے رہے شہری لاکھوں کے مال و زے سے محروم

صوبائی دارالحکومت ،چور ڈاکو دندناتے رہے شہری لاکھوں کے مال و زے سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔ذرائع کے مطابق مصطفی آ با د کے علا قہ میں اشر ف کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر 2لا کھ 20 ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔جبکہ شیر ا کو ٹ کے علا قہ میں فا روق کے گھر میں اس کی فیملی سے 2 لاکھ 30 ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔فیصل ٹا ؤ ن کے علا قے میں شبیرکے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر4لا کھ45 ہزار کی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔چو ہنگ کے علا قہ میں صا دق کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر4 لا کھ75 ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔جبکہ ما ڈل ٹا ؤ ن کے علا قہ میں شفیق کے گھر میں اس کی فیملی سے2 لاکھ 75 ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔شفیق آ با د سے نا صرکے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2 لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ، اچھر ہ کے علا قہ میں محمو د کی فیملی کو یر غما ل بنا کر2 لا کھ75 ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن چھین لیا گیا۔ علاوہ ازیں ڈیفنس اے میں جمیل،ملت پا رک میں احمد کی گاڑیاں،ہر بنس پو رہ میں امین کی گاڑیاں اورنو اب ٹاؤ ن میں کا شف ،گا رڈن ٹا ؤ ن میں وقار، فیکٹر ی ایر یا میںیو سف،کو ٹ لکھپت میں ظہیر اورلٹن روڈ میں مجا ہد کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی


loading...