ہوپ پاکستان کے مرکزی چےئرمین کا انتخاب 16اکتوبر کو ہو گا

ہوپ پاکستان کے مرکزی چےئرمین کا انتخاب 16اکتوبر کو ہو گا

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ پاکستان کے مرکزی چےئرمین کا انتخاب اتفاق رائے سے نہ ہو سکا الیکشن کی تاریخ تیسری دفعہ تبدیل،ملک بھر کے نو منتخب ایگزیکٹو ممبران 16اکتوبر کو اسلام آباد میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے چےئرمین ہو پ کا انتخاب کریں گے ،جمال خان اور مرزا خان خلجی امیدوار بن گئے ،کاغذات حاصل کر لیے،جنرل کونسل کا اجلاس 17اکتوبر کو طلب ،سیکرٹری ہوپ نبیل خان کی طرف سے جاری سرکلر کے مطابق مرکزی چےئرمین کا انتخاب16اکتوبر کو2بجے ہوٹل ہیون ہائیٹس اسلام آباد میں ہو گا تمام زون کے نو منتخب ایگزیکٹو ممبران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ16اکتوبر کو ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنائیں اس موقع پر مرکزی چےئرمین کا انتخاب بھی کریں ،حلف برداری اگلے روز 17اکتوبر کو اسی ہوٹل میں جنرل کونسل کے اجلاس میں ہو گی جس میں ملک بھر کے ہوپ ممبران شریک ہوں گے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...