نیول چیف کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات،پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال

نیول چیف کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات،پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد( آن لائن ) پاک بحریہ کے نئے تعینات ہونے والے سربراہ ایڈمرل ظفر محمودعباسی نے گزشتہ روز ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آبادآمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے ان کا استقبال کیا۔انہوں نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔بعد ازا ں پاک بحریہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات کی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ائیر چیف نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایڈمرل ظفر محمودعباسی کی قیادت میں پاک بحریہ مزید ترقی کرے گی۔ ائیر چیف نے دونوں افواج کے مابین موجود ہم آہنگی کو مزید بڑھانے اور اسے نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...