شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کو پمز سے علیحدہ کرنے کا اعلان

شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کو پمز سے علیحدہ کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چودھری نے ملاقات کی۔ طارق فضل چودھری نے پمز ملازمین کی ہڑتال کے معاملہ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملازمین ہسپتال کی ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی سے علیحدگی چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کو پمز سے علیحدہ کرنے کا کام جلد مکمل کیا جائے، ہڑتال کے باعث مریضوں کو درپیش مشکلات قابل قبول نہیں۔وزیر اعظم نے بہارہ کہوہ بائی پاس کی تعمیر کے منصوبے کی بھی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم نے میرا بھگوال پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ کے انتظامی معاملات وزارت کیڈ اور کمیونیکیشن کے حوالے کرنے کی ہدایت کر دی۔

مزید :

صفحہ آخر -