فیروز والہ،توہین رسالت کیس کا فیصلہ،3 ملزمان کو سزائے موت

فیروز والہ،توہین رسالت کیس کا فیصلہ،3 ملزمان کو سزائے موت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیروزوالہ( نمائندہ پاکستان) تحصیل فیروزوالہ کے ڈسٹرکٹ اینڈ ایڈیشنل سیشن جج میاں جاوید اکرم بیٹو نے تھانہ شرقپور کے مقدمہ توہین رسالت کا فیصلہ سناتے ہوئے تین ملزموں کو سزائے موت اور دو ،دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا۔ استغاثہ کے مطابق 13مئی 2014کو تھانہ شرقپور کے گاؤں بھونیوال میں توہین رسالت کا مقدمہ ریاض حسین شاہ نے درج کرایا۔ پولیس نے اس مقدمہ کے ملزمان احسان، غلام احمد اور مبشر کو گرفتار کرکے ان کا چالان مکمل کرکے عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے تینوں ملزموں کو سزائے موت اور دو دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا جبکہ ایک ملزم کو تھانہ شرقپور میں قتل کر دیا گیا تھا۔مقدمہ کی پیروی ڈی ڈی پی زاہد یونس نے کی۔

مزید :

صفحہ آخر -