ہائیکورٹ: چیئرمین ٹی ایم سی شکر گڑھ انعام الحق کو حلف لینے سے روک دیاگیا

ہائیکورٹ: چیئرمین ٹی ایم سی شکر گڑھ انعام الحق کو حلف لینے سے روک دیاگیا

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین تحصیل میونسپل کمیٹی شکر گڑھ انعام الحق کو حلف لینے سے روک دیا، عدالت نے اس سلسلے میں ملک شاہد نامی شہری کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کر لیاہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اس نے تحصیل میونسپل کمیٹی شکر گڑھ کے چیئرمین کی نشست پر کامیابی حاصل کی،الیکشن ٹربیونل نے مخالف امیدوار انعام الحق کے حق میں فیصلہ سنا دیا، الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...