اوورسیز شناختی کارڈ لازمی قرار دینے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اوورسیز شناختی کارڈ لازمی قرار دینے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے دوہری شہریت نہ رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے اوورسیز شناختی کارڈ لازم قرار دینے کی نادرا پالیسی کے خلاف دائر درخواست پرفیصلہ محفوظ کر لیا۔جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل محمد اسلم تبسم نے موقف اختیار کیا کہ نادرا نے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کے لئے اوورسیزشناختی کارڈ بنانا لازم قرار دے رکھا ہے، تاکہ سمندر پار پاکستانیوں کی جیبوں پر ڈاکہ مار کر پیسے نکلوائے جائیں، اوورسیزشناختی کارڈ کا مقصد دوہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کے لئے تھا،بیشتر ممالک میں موجود پاکستانیوں کے پاس دوہری شہریت موجود ہی نہیں۔ نادرا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نادرا کی پالیسی انتظامی معاملہ ہے جس میں عدلیہ مداخلت نہیں کر سکتی جس پر عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...