غیر تسلیم شدہ میڈیکل کا لجوں کی ڈگریاں مشروط طور پرتصدیق کرنے کا حکم

غیر تسلیم شدہ میڈیکل کا لجوں کی ڈگریاں مشروط طور پرتصدیق کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگارخصوصی ) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو غیر تسلیم شدہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کالجز کی ڈگریاں مشروط طور پرتصدیق کرنے کا حکم دے دیا۔درخواست گزارنے بتایا کہ پوسٹ گریجویٹ ڈگریوں کی تصدیق نہیں کی جا رہی ہے جس کے باعث انہیں اگلے عہدوں پر ترقی نہیں مل رہی ۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے وکیل نوشاب اے خان نے عدالت کو بتایا کہ کالجز پی ایم ڈی سی سے تسلیم شدہ نہیں،مزید طالب علموں کے داخلوں پرپابندی عائد کر دی گئی ہے۔عدالت نے ہدایت کی کہ جن طلباء کو ڈگریاں جاری ہوچکی ہیں ان کی مشروط طورپر تصدیق کردی جائے ،فاضل جج نے میڈیکل کالجوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی منظوری کے لئے قانون کے مطابق متعلقہ فورم سے رجوع کریں ۔

ڈگریاں تصدیق

مزید : صفحہ آخر


loading...