صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بعض شہروں میں ہلکی بارش

صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بعض شہروں میں ہلکی بارش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)ملک کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ روز موسم خشک اور گرم رہا تاہم صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے چند شہروں میں ہلکی بارش ہوئی۔ صوبائی دارالحکومت میں دوپہرکے وقت آسمان پر ہلکے بادل چھا گئے اور شہر کے چند علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت کم ہو گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران کراچی سمیت سندھ، مکران کے ساحلی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 12گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم کوہاٹ، مالاکنڈ ڈویژن، اپر فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بارش

مزید :

صفحہ آخر -