ہسپتالوں میں ریفرل سسٹم پر عدم اطمینان ، کمزوریاں دور کرینگے، پرویز خٹک

ہسپتالوں میں ریفرل سسٹم پر عدم اطمینان ، کمزوریاں دور کرینگے، پرویز خٹک

پشاور(این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے سرکاری ہسپتالوں میں موجودہ ریفرل سسٹم پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے اور سسٹم میں تمام تر کمزوریوں کو فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت کی ہے ۔وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں مختلف طبی مراکز کی اپ گریڈیشن، طبی سہولیات کو بہتر کرنے، اور مقامی ہیلتھ کئیر سنٹرز میں غریب عوام کی شکایات کا ازالہ کرنے کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ وزیراعلیٰ نے موجودہ ریفرل سسٹم کو ناکارہ اور اندھا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ مقامی سطح پر ہیلتھ کئیر کے اپ گریڈڈ سسٹم میں استعدادموجود ہونے کے باوجود غریب مریضوں کو مقامی سطح پر طبی سہولیات فراہم کرنے کے بجائے دوسرے ہسپتالوں پر بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔ پرویز خٹک نے جلوزئی میں بی ایچ یو اور آر ایچ سی کی اپ گریڈیشن سے اتفاق کیاتا ہم رورل ہیلتھ سنٹر اسی دستیاب جگہ پر تعمیر کیا جائے گا جس کا پی سی ون تیار ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس کی فیز بیلٹی تیار کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے تحٹ بھائی ہسپتال میں ملازمین کی منتقلی کی ہدایت کی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت وسائل فراہم کریگی۔ تا ہم وزیراعلیٰ نے کہا کہ ضلعی حکومت کو شعبہ صحت کے وسائل کا اپنا حصہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کئیر سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے عمل میں ڈالنا چاہئے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...