ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی کی رپورٹ تیار ، زاہد حامد کا دانستہ اقدام سے انکار

ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی کی رپورٹ تیار ، زاہد حامد کا دانستہ اقدام سے ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انتخابی کاغذات نامزدگی میں ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی کا معاملہ،وزیر قانون زاہد حامد کا دانستہ اقدام سے انکار، مسلم لیگ(ن) کی تین رکنی خصوصی کمیٹی نے تحقیقاتی رپورٹ مرتب کر لی،میاں نواز شریف کو رپورٹ آج بھجوائے جانے کا امکان۔نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی کے معاملے پر راجا ظفر الحق کی سربراہی میں احسن اقبال اور مشاہد اللہ پر مشتمل تین رکنی خصوصی کمیٹی نے تحقیقاتی رپورٹ مرتب کر لی جو آج مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں نواز شریف کو بھجوائی جائے گی۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کمیٹی نے وزیر قانون زاہد حامد سے ان کا مؤقف معلوم کیا۔ زاہد حامد نے بیان حلفی میں دانستہ تبدیلی سے انکار کیا۔ آصف کرمانی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال کی عدم موجودگی کے باعث رپورٹ تاخیر کا شکار ہوئی اور اس ضمن میں نواز شریف کا راجا ظفر الحق سے ٹیلی فون پر رابطہ بھی نہیں ہوا۔

ختم نبوت /رپورٹ تیار

مزید : صفحہ اول


loading...