ختم نبوت کے معاملہ پر کوئی دورائے نہیں

ختم نبوت کے معاملہ پر کوئی دورائے نہیں
 ختم نبوت کے معاملہ پر کوئی دورائے نہیں

  


اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فاٹا کی ڈیڑھ کروڑ عوام ایف سی ار کے خلاف ہے اور کوئی قبیلہ ایسا نہیں جو ایف سی آر سے چھٹکارہ نہیں چاہتا مگرکچھ قوتیں سٹیٹس کو کو برقرار رکھنا چاہتی ہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آج سے کچھ روز پہلے فاٹا اور کے پی کے کی بیشتر جماعتوں نے دھرنا دیا،فاٹا اصلاحات پر عملدر امد کے حوالے سے مطالبہ کر رہے تھے،وہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح ان کا اثر ورسوخ ختم ہو جائے گا،پی ٹی آئی فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کے حق میں ہے،ن لیگ ایک طرف ضم کرنے کی بات کرتی ہے ،دوسری طرف اپنی حلیف جماعتوں کو اس کے خلاف کھڑا کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج میں نے اس پر بات کی تو فضل الرحمان اور محمود اچکزئی کی جماعت نے اعتراضات اٹھائے ان کا موقف ہے کہ اس حوالے سے ریفرنڈم کروایا جائے،فضل الرحمان صاحب اپ ایک طرف پارلیمنٹ کے تقدس کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف جرگہ کی بات کرتے ہیں،میں سمجھتا ہوں کہ معاملے کو لٹکانے کا یہ ایک اور انداز ہے،محمود خان اچکزئی بھارت اور افغانستان کے نقطہ نظر کی بات کرتے ہیں،ہم نے فضل الرحمان کا پورا موقف سنا اور اپنا نقطہ نظر رکھنا چاہتے تھے لیکن حکومت کی ایما پر محمود اچکزئی کو بولنے دیا جس کا افسوس ہے،ڈپٹی سپیکر نے اس اہم مسئلہ پر بات نہ کرنے دی اور اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا۔

شاہ محمود قریشی

مزید : صفحہ اول


loading...