نوازشریف کو پھنسا یا جا رہا ہے

نوازشریف کو پھنسا یا جا رہا ہے
 نوازشریف کو پھنسا یا جا رہا ہے

  


راولپنڈی(آن لائن) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نیب کیسز سے بری ہو گئے اور نواز شریف کو پھنسا یا جا رہا ہے ،یہ قیامت کے آثار ہیں ،معیشت کے پہیے کو روکنے کے ذمے دار وہ لوگ ہیں جو سیاسی انتقام میں اندھے ہو کر دوسروں پر کیچڑ اچھالتے ہیں اور جھوٹ بولتے ہیں ،سیاسی اداکاروں کے ساتھ غیر سیاسی اداکار مل گئے اور جمہوری وزیر اعظم کو بغیر وجہ کے تذلیل کر کے نکا لا گیا ،جب اس طرح کی سازشیں کی جائیں تو غیر ملکی اور ملکی سرمایہ کار ڈر جاتے ہیں۔راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر عوام ایکسپریس کے نئے کوچز کا افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا عوام ایکسپریس کی اپ گریڈیشن پر 10 کروڑ روپوں کی لاگت آئی جو ریلوے کے اپنے ریونیو سے کی گئی۔ انہوں نے کہا دسمبر تک کوہاٹ راولپنڈی ریلوے سروس شروع کر دی جائے گی، 2013 میں ریلوے کا ریونیو 18 ارب تھا جو اس سال 40 ارب تک جاپہنچا ہے۔سعد رفیق نے کہا نجکاری کے بغیر ریلوے کے نظام کو بہتر بنایا ہے، ریلوے کی زمینوں پر قبضے چھڑوائے ہیں ،ریلوے کی زمینوں پر قابض موٹے مرغوں نے سٹے لیا ہوا ہے ،پشاور کے فراڈیے نے ریلوے کی ساڑھے دس ایکڑ زمین قبضے میں لے رکھی ہے ۔ انہوں نے کہا قیامت کے آثار ہیں کہ آصف زرداری احتساب عدالت سے بری ہوجاتے ہیں اور نواز شریف کو پھنسا لیا جاتا ہے، معیشت کے پہیے کو روکنے کے ذمے دار وہ لوگ ہیں جو سیاسی انتقام میں اندھے ہو کر دوسروں پر کیچڑ اچھالتے ہیں اور جھوٹ بولتے ہیں ،سیاسی اداکاروں کے ساتھ غیر سیاسی اداکار مل گئے اور وزیر اعظم کو بغیر وجہ کے تذلیل کر کے نکا لا گیا ،جب اس طرح کی سازشیں کی جائیں تو غیر ملکی اور ملکی سرمایہ کار ڈر جاتے ہیں اور وہ مارکیٹ سے اپنا پیسہ نکال لیتے ہیں

سعد رفیق

مزید : صفحہ اول


loading...