کراچی،محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی نایاب نسل کے 8باز برآمد

کراچی،محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی نایاب نسل کے 8باز برآمد

کراچی (کرائم رپورٹر) محکمہ وائلڈ لائف نے ٹول پلازہ پر کارروائی کرتے ہوئے نایاب نسل کے 8باز برآمد کرکے 2اسمگلرز کو گرفتار کرلیا ہے ۔وائلڈ لائف کی ریڈ پارٹی کے انچارج ممتاز سومرو کے مطابق پکڑے گئے باز ڈیرہ مراد جمالی سے کراچی اسمگلنگ کیے جارہے تھے ۔خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے دو ملزمان محمد سلیم اور محمد یعقوب کو گرفتار کرلیا گیا ۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...