نواز شریف کیپٹن صفدر کی تقریر کا نوٹس لیں
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر ٗ ماہر قانون عاصمہ جہانگیر نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کی قومی اسمبلی میں کی گئی حالیہ تقریر کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس پر ان کے سسر اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ایک انٹروی ومیں کیپٹن (ر) صفدر کی تقریر انتہائی تعصبانہ تھی اور ایسا جارحانہ رویہ شاید ہی قومی اسمبلی میں اس سے قبل دیکھنے میں آیا ہو۔انھوں نے کہا کہ وہ لوگ جنہیں ہم شدت پسند سمجھتے ہیں ان کے منہ سے تو ہم ایسے الفاظ سنتے ہیں، مگر ایک رکن قومی اسمبلی ہوکر ایسی تقریر کرنا بہت ہی حیرت انگیز بات ہے۔انہوں نے کہاکہ میں سمجھتی ہوں کہ کیپٹن (ر) صفدر نے آگ لگانے اور اکسانے کی کوشش کی لہذا ایوان کے اندر بات کرتے ہوئے تھورا سا لحاظ رکھنا چاہیے۔
ٗعاصمہ جہانگیر