سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت میں3ماہ کی توسیع

سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت میں3ماہ کی توسیع

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت میں 90 دن کے اضافے کی منظوری دیدی ہے۔ رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات آج 12 اکتوبر کو ختم ہورہے تھے ، وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز کو حاصل اختیارات میں مزید تین ماہ کی توسیع کی منظوری دیدی ،اب محکمہ داخلہ سندھ وفاقی حکومت کو خط لکھے گا جس کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا، جو آج یا کل جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

رینجرز اختیارات توسیع

مزید : صفحہ آخر


loading...