ختم نبوت پرکسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا

ختم نبوت پرکسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا
 ختم نبوت پرکسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا

  


سوات(آن لائن ) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور سینٹ کے ڈپٹی چیر مین مولاناعبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ کہ ختم نبوت پرکسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا اور اس کے لئے ہم مر مٹنے کے لئے بھی تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج تک جمعیت علمائے اسلام کی مرکز میں حکومت نہیں بن پائی، مگر دین اسلام کے سربلندی کیلئے ہماری جدو جہد جاری رہے گی جبکہ ختم نبوت کے آئینی شق میں کوئی مائی کا لال تر میم نہیں لا سکتا۔ سی پیک منصوبہ پاکستان کی مستحکم معیشت کے لئے ایک اہم منصوبہ ہے جو کہ آج کل امریکہ اور بھارت کو کھٹک رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز مانکیال کالام اور مٹلتان کے دورہ کے دوران مختلف مقامات پر کارکنان سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر جے یو آئی ضلع سوات کے امیروسابق صوبائی وزیر قاری محمود نے کہاکہ مولانا فضل رحمان کے سوات جلسے نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام اب جمعیت کی راہ دیکھ رہے ہیں۔

،مولاناعبد الغفور حیدری

مزید : صفحہ اول


loading...