اہلیہ کلثوم کے لئے دعا کریں نواز شریف کی عوام سے اپیل
لندن (ما نیٹر نگ ڈیسک)مسلم لیگ( ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز ہسپتال میں ہیں، ان کی کیمو تھراپی ہورہی ہے۔لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے پاکستان کے عوام سے اپیل کی کہ ان کی اہلیہ کلثوم نواز سمیت سب کے لیے دعا کریں۔واضح رہے کہ نو منتخب رکن قومی اسمبلی بیگم کلثوم نواز علالت کے باعث علاج کے لیے برطانوی دارالحکومت لندن میں اپنے صاحبزادے کے گھر مقیم ہیں۔بیگم کلثوم نواز کے گلے میں کینسر کی تشخیص ہونے کے بعد ان کے تین آپریشن ہو چکے ہیں اور اب ان کی کیمو تھراپی ہو رہی ہے۔سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف بھی اپنی اہلیہ کی تیمارداری کے سلسلے میں لندن میں ہی قیام پذیر ہیں۔بیگم کلثوم نواز کی دوسری کیموتھیراپی مکمل ہو گئی ۔ بیگم کلثوم نواز کیموتھیراپی کی وجہ سے کمزور ہو گئی ہیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور انکے صاحبزادے حسین نواز ہسپتال میں موجود رہے۔ بیگم کلثوم نواز کی کیموتھیراپی لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں کی گئی۔
نواز شریف