مسئلہ کشمیر کے حل سے پاک بھارت جنگ کا خطرہ ختم ہو جائیگا ، عالمی برادری کوشش کرے : ناصر جنجوعہ

مسئلہ کشمیر کے حل سے پاک بھارت جنگ کا خطرہ ختم ہو جائیگا ، عالمی برادری کوشش ...
 مسئلہ کشمیر کے حل سے پاک بھارت جنگ کا خطرہ ختم ہو جائیگا ، عالمی برادری کوشش کرے : ناصر جنجوعہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے عالمی برادری پر زوردیا کہ عالمی برادریمسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے کوشش کرے مسئلہ کشمیر حل ہوگا تو پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا جواز مستقل ختم ہوجائے گا گزشتہ روز مشیر قومی سلامتی نے اسلا�آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی برادری پر زوردیا کہ عالمی دنیا مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے کوشش کرے اور دیرینہ مسئلے کے حل سے دنیا کے دو عالمی جوہری طاقتوں کے درمیان جنگ کا خطرہ ہمیشہ ہمیشہ کیلیے ختم ہوجائیگا۔مشیر قومی سلامتی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو آگاہ کیا کہ کرنل (ر )حبیب کی بازیابی کیلئے تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔ پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل کی بازیابی کیلیے خفیہ ایجنسیوں کے رابطے ہورہے ہوں گے۔
ناصر جنجوعہ

مزید :

صفحہ اول -