امریکہ: ٹیکساس یونیورسٹی کے طالب علم نے پولیس افسرکو قتل کرڈالا

امریکہ: ٹیکساس یونیورسٹی کے طالب علم نے پولیس افسرکو قتل کرڈالا

واشنگٹن ( آن لائن ) امریکی ریاست ٹیکساس میں قائم ٹیکساس یونیورسٹی کے ایک طالب علم نے پولیس افسر سے اس کا پستول چھین کر اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس افسر ہلاک ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لوباک شہر میں قائم ٹیکساس ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں پولیس نے ایک مشتبہ طالب علم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا۔پولیس کے مطابق مشتبہ نوجوان کے قبضے سے منشیات برآمدہوئیں جس کے بعد اسے مقامی پولیس سٹیشن میں منتقل کردیا گیا تھا۔طالب علم نے پولیس سٹیشن پہنچ کرافسر سے اس کا پستول چھین کر اس پر فائرنگ کردی،گولیاں لگنے سے افسر شدید زخمی ہوگیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ فائرنگ کے بعد ملزم تھانے سے فرار ہوگیا،لیکن بعد میں پولیس نے اسے دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...