پورٹیبل ایکسرے موبائل سروس کا آغاز ، 60مشینیں پاکستان پہنچ گئیں
لاہور(جاوید اقبال)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد نواز شریف کی پنجاب حکومت کی عوامی خدمت کے جدید انوکھے اور تاریخ ساز منصوبوں میں ایک اور شاندار اضافہ سامنے آ گیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب پورٹیبل ایکسرے موبائل سروس کا منصوبہ بھی سامنے لے آئے ہیں ملک میں یہ پہلا منصوبہ ہے جس کا آغاز پنجاب سے ہوا ہے ایسا کر کے صحت کے میدان میں پنجاب دیگر صوبوں پر سبقت لے گیا ہے۔اس منصوبے کے تحت پورے صوبے میں سات سو پورٹیبل ایکسرے یونٹ خریدنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے آغاز میں ساٹھ مشینیں پاکستان پہنچ گئی ہیں بقایا تین ماہ میں پہنچ جائیں گی اس منصوبے کی خوبصورتی یہ ہے کہ اس مشین کو ریڈیالوجسٹ کی بجائے لیڈی ہیلتھ ورکرز چلائیں گی۔جن کی تربیت کے لیے دنیا کی جدید جی ای نامی کمپنی فیروز سنز اور حوکت پنجاب میں معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر شیخوپورہ میں تربیت گاہ قائم کی گئی ہے۔تربیت حاصل کرنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز کو یہ مشینیں دی جائیں گی جو زچہ بچہ کو ایکسرے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ان کی دہلیز پر جا کر ایکسرے کی سہولت فراہم کریں گی۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ نے پنجاب میں نئے نئے انقلابی عوامی خدمت کے منصوبے شروع کر کے صوبہ کو دیگر صوبوں پر سبقت دلائی قبل ازیں میٹرو بس اورنج لائن ٹرین جیسے کامیاب منصوبوں کے بعد موبائل بائیک ایمبولینس سروس شروع کر کے پنجاب میں انقلاب برپا کیا گیا اور غریبوں اور لاچار لوگوں کو ان کی دہلیز پر پورٹیبل ایکسرے مشینوں کے زریعے موبائل ایکسرے سروس شروع کر کے انقلابی اقدامات میں مثالی اور تاریخی اضافہ کیا گیا ہے۔جس کی خوبصورتی یہ ہے کہ اس سے ریڈیالوجسٹ کا کردار ختم کر دیا گیا ہے اور یہ منصوبہ پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ سے آگے بڑھایا جائے گا جس میں دنیا کی معروف ادویہ ساز کمپنی جی ای اور ملک کی معروف فارما سوٹیکل فیروز سنز نامی کمپنی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں یہ کمپنیاں اپنے منافع کا بڑا حصہ اس منصوبے پر پنجاب حکومت کے ساتھ خرچ کریں گی۔اس پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق ،خواجہ عمران نذیر صوبائی سیکرٹری صحت نجم احمد شاہ نے کہا کہ یہ تاریخی منصوبہ ہے جو وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کا عکاس ہے جس سے دور دراز علاقوں کے غریب مریضوں کو ان کے گھروں کے اندر ایکسرے کی مفت سہولت میسر آئے گی انہوں نے کہا کہ یہ سروس شروع کرنے والا صوبہ پنجاب ملک کا پہلا صوبہ ہے جس کا تمام تر کریڈٹ محمد شہباز شریف کو جاتا ہے جن کی امانت ،دیانت اور عوام دوستی کا دنیا اعتراف کرتے ہوئے غریبوں کے لیے اپنی خدمات جانی و مالی طور پر پیش کر رہی ہیں۔
ایکسرے مشینیں