حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع، رہائش گاہ کے باہر مظلوب ہونے کے نوٹس چسپائی

حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع، رہائش گاہ کے باہر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اے این این ) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی، لاہور جاتی امرا میں ان کی رہائش گاہ کے باہر عدلات کو مطلوب ہونے کے نوٹسز چسپاں کر دیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کیخلاف نیب ریفرنسز میں عدم پیشی پر اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کر دی ہے۔ اس حوالے سے حسن اور حسین نواز کی لاہور جاتی امرا میں واقع رہائش گاہ کے باہر مطلوب ہونے کے نوٹسز چسپاں کر دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ حسن اور حسین نواز کو طلبی کے نوٹسز برطانیہ میں ان کے پتے پر بھی ارسال کئے گئے ہیں۔حسن اور حسین نواز 30 دن کے اندر اندر عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئے تو دائمی وارنٹ جاری کئے جائیں گے۔ نوٹس کے مندرجات میں کہا گیا ہے کہ عدم پیشی پر جائیداد قرقی کی کارروائی شروع ہوجائے گی۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت ان کے بچوں داماد اور بیٹی مریم نواز پر لندن فلیٹس اور عزیزیہ سٹیل ملز سمیت تین ریفرنسز زیر سماعت ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -