حمزہ شہباز سے امریکن قونصل جنرل کی ملاقات ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

حمزہ شہباز سے امریکن قونصل جنرل کی ملاقات ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی حمز ہ شہباز سے لاہور میں امریکہ کی قونصل جنرل الزبتھ کینیڈی ٹروڈو نے ملاقات کی ۔مسلم لیگ(ن)کے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور موجودہ ملکی و بین الاقوامی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہاکہ پاکستان میں ملکی ترقی کے ساتھ ساتھ جمہوری عمل کی مضبوطی اور سیاسی استحکام اہم ترین ہے ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) نے گزشتہ ساڑھے چار برسوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہر ہ کیاہے اور بالخصوص ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں تعلیم ،صحت اور عوامی فلاح وبہبود کے دیگر شعبوں میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔حمزہ شہباز نے پاک امریکہ تعلقات کے فروغ او رمختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو سراہااوردو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کو دونوں ممالک کیلئے اہم قرار دیا۔امریکن قونصل جنرل الزبتھ کینڈی ٹروڈو نے مختلف شعبوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہاکہ امریکہ پاکستان میں ترقی و خوشحالی اور مضبوط انفراسسٹکچرکا خواہاں ہے ۔انہوں نے حمزہ شہبا ز سے موجودہ ملکی وسیاسی صورتحال پر بات چیت کی امریکن قونصلیٹ میں پولیٹکل و اکنامک سیکشن چیف این مسیون بھی ملاقات میں موجود تھیں ۔

مزید : صفحہ اول


loading...