ارکان پارلیمنٹ کی جعلی فہرست بنانیوالے نامعلو م افراد سمیت نیوز چینل کیخلاف مقدمہ درج

ارکان پارلیمنٹ کی جعلی فہرست بنانیوالے نامعلو م افراد سمیت نیوز چینل کیخلاف ...

اسلام آباد(آن لائن) انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)کے سربراہ آفتاب سلطان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے مبینہ تعلق رکھنے کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی 37ارکانِ پارلیمینٹ کی جعلی فہرست کے معاملہ میں ادارے کا ہاتھ نہیں، انٹیلی جنس بیورو نے ایجنسی کے نام سے جعلی فہرست منسوب کرنے پر پاکستان پینل کوڈ کی مختلف دفعات کے تحت نامعلوم افراد اور نیوز چینل کے خلاف مقدمہ درج کروادیا ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے آئی بی کے سربراہ آفتاب سلطان نے کہاکہ ہم نے ارکانِ پارلیمینٹ کی جعلی فہرست بنانے اور اسے لیک کرنے کے حوالے سے مکمل طور پر انکوائری کی جس کے مطابق ادارے کا کوئی بھی فرد اس فہرست کو مرتب کرنے اور اسے لیک کرنے کا ذمہ دار نہیں پایا گیا۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ انٹیلی جنس بیوروذمہ داران کو پکڑنے کیلئے تحقیقات کا حصہ کیوں نہیں ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ آئی بی نے محکمے کی سطح پر اس کی تحقیقات کرلی ہیں اور چونکہ آئی بی خود اس کیس کا حصہ ہے لہٰذامزید تحقیقات پولیس کی جانب سے کی جائیں گی۔آئی بی چیف نے کہاکہ ان کا ادارہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا)کے ساتھ مل کر نجی چینل کیخلاف بھی کیس کی پیروی کر رہا ہے جس نے ارکانِ پارلیمینٹ کی فہرست نشر کی۔

آفتاب سلطان

مزید : صفحہ اول


loading...