میڈیا کی آزادی اور ترقی کیلئے ہر ممکن معاونت جاری رکھیں گے : وزیر اعظم
اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت میڈیا کی آزادی پر پختہ یقین رکھتی ہے، میڈیا کی افزائش اور ترقی کیلئے ہر ممکن معاونت جاری رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیمرا کی جانب سے بریفنگ کے موقع پر کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ مستحکم، متحرک اور ذمہ دار میڈیا کا کردار سماجی ترقی ، اداروں کے استحکام ،بہتر طرز حکمرانی اور معاشرتی اقدار کیلئے بھی اہم ہے۔قبل ازیں چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے وزیر اعظم کو ادارے کے طریقہ کار پر بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب اور معاون خصوصی مصدق ملک کے علاوہ وزارت اطلاعات اور پیمرا کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
وزیراعظم