راجستھان:ہندو انتہا پسندوں کا مسلمانوں کے گاؤں پر حملہ،سینکڑوں بے گھر

راجستھان:ہندو انتہا پسندوں کا مسلمانوں کے گاؤں پر حملہ،سینکڑوں بے گھر

جے پور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست راجستھا ن میں برا گانا گانے پر انتہا پسندوں نے دو ہفتے قبل ایک مسلمان لوک موسیقار کو قتل کردیا تھا ،واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیلنے سے 200سے زائد مسلمان علاقے سے اپنے گھربار چھوڑکر کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہوگئے ہیں، مودی سرکار اس ظلم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دو ہفتے قبل ہندو انتہا پسند گرو اور اسے کے چیلوں نے ایک لوک موسیقار احمد خان کو گانا گانے کی وجہ سے قتل کردیا تھا جس کے بعد ہندو بلوائیوں نے مسلمانوں کے گاؤں پر حملہ کردیا ، ہندو انتہا پسندوں کے خوف سے مسلمان اپنے گھر بار چھوڑ کر کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں جہاں پر انہیں بھارتی انتہا پسندوں کے حملوں کا خوف بد ستور موجود ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...