تحریک انصاف پنجاب کوآرڈی نیٹرز کی تقرر یوں پراختلافات کا شکار

تحریک انصاف پنجاب کوآرڈی نیٹرز کی تقرر یوں پراختلافات کا شکار

لاہور (ما نیٹر نگ ڈیسک)تحریک انصاف میں قومی اور صوبائی حلقوں کی سطح پر کوآرڈی نیٹرز کے تقرر کے معاملے پر بھی اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔پی ٹی آئی لاہور کے سابق صدر ولید اقبال اور سیکرٹری حماد اظہر نے عمران خان اور پارلیمانی بورڈ کو خط لکھ دیا۔انہوں نے کہا ہے کہ صدر وسطی پنجاب علیم خان کی جانب سے کوآرڈی نیٹرز کا تقرر دھڑے بندی کا باعث بنے گا، موجوہ صورت حال میں پارٹی ایسے کسی فیصلے کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ولید اقبال نے کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے پارٹی دھڑے بندی کا شکار ہوگی اور ٹکٹوں کی تقسیم کا عمل بھی متاثر ہوگا۔

تحریک انصاف/اختلافات

مزید : صفحہ اول


loading...