حکمرانوں نے ہمیشہ بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کا ساتھ دیا، مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش بنا دیا: سراج الحق

حکمرانوں نے ہمیشہ بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کا ساتھ دیا، مشرقی پاکستان کو ...

پشاور(این این آئی) جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ہمیشہ بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کا ساتھ دیا،راتوں رات ختم نبوت کے قانون پر شب خون مارا گیا۔آصف علی زرداری پشاور میں لوگوں سے ووٹ مانگنے آئے ہیں انہوں نے پہلے عوام کیلئے کیاکیا ہے جو اب کریں گے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مرکز اسلامی پشاور میں علماء کنونشن سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان جغرافیہ کانہیں بلکہ ایک نظریئے کا نام ہے،ستربرسوں میں قرآنی نظام نافذ نہیں ہوا،اسلامی عدالتیں نہیں بنیں ننانوے فیصد لوگ انصاف سے محروم ہیں۔ملک میں سیاست، جمہوریت اور عوام یرغمال ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے ہمیشہ بین الاقومی اسٹیبلشمنٹ کا ساتھ دیا اور مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش بنا دیا،ملک کرپشن کی دلدل میں پھنس چکاہے اور حکمرانوں کا قبلہ واشنگٹن ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ راتوں رات ختم نبوت کے قانون پر شبخون مارا گیا ،جماعت اسلامی کی تجویز پر قانون واپس لینے کا وعدہ کیاگیا،ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہئے صرف وعدے نہیں مانتے ۔ شفاف تحقیقات کے لئے کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی قائم کی جائے ۔امیر جماعت اسلامی نے آصف علی زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں سے ووٹ مانگنے پشاور آئے ہیں عوام نے انہیں کرسی پر بٹھایاانہوں نے عوام کیلئے کیا کیا۔

سراج الحق

مزید : صفحہ آخر


loading...