پی ٹی ائی نے حکومتی مسودہ مسترد ، دیگر نے احتساب قانون پر مزید مشاورت کا وقت مانگ لیا

پی ٹی ائی نے حکومتی مسودہ مسترد ، دیگر نے احتساب قانون پر مزید مشاورت کا وقت ...

اسلام آباد(اے این این ) پاکستان تحریک انصاف نے احتساب کمیشن کے قیام کا حکومتی مسودہ مسترد کردیا۔ گزشتہ روز نئے احتساب قانون کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف نے نئے احتساب کمیشن کے مسودے پر6اعتراضات اٹھائے، جنہیں پی ٹی آئی ارکان اعظم سواتی اور شیریں مزاری نے کمیٹی میں پیش کیا۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر قانون زاہد حامد نے کہا احتساب قا نو ن پر اتفاق رائے ہوسکانہ احتساب قانون کے تحت ججز، جرنیلوں سمیت سب کے احتساب کیلئے اب تک فیصلہ نہیں ہوسکاہے جبکہ حکومت کو ججز، جرنیلوں سمیت سب کے احتساب پر تحفظات ہیں۔اراکین کے درمیان کرپشن، ہولڈرز آف پبلک آفس کی تعریف پر بھی اتفاق نہیں ہوسکا، احتساب قانون کے مسودے پر پارٹیوں نے تاحال جواب نہیں دیا اور تحریک انصاف سمیت کئی سیاسی جماعتوں نے احتساب قانون پر مزید مشاورت کا وقت مانگا ہے۔ کمیٹی کا آئندہ اجلاس 18اکتوبر کو ہوگا جس میں پی ٹی آئی تحریری طور پر اپنا موقف پیش کرے گی ۔اس موقع پر رہنماء پی ٹی تحریک انصاف کی رہنما ء شیریں مزاری نے کہا احتساب قانون کے حکومتی مسودے کے تحت کرپشن کو چھپایا جارہا ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔ حکومتی مسودے کے تحت الزام کو ثابت کرنا ملزم کی بجائے پراسیکیوشن پر ڈال دیا گیاہے،10سال تک احتساب عدالت میں کیس چلنے کے بعد معافی اور کرپشن پر ایک سال جیل کاٹنے کے بعد ضمانت دے دینا بھی قبول نہیں، نئے قانون کے تحت حکومت چاہتی ہے 07ء سے پہلے کسی کا احتساب ہی نہ ہو۔پارلیمانی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں اپنے تحریری اعتراضات جمع کرائیں گے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...