بنک آف پنجاب کیس، حارث افضل کو اڑھائی برس قید، 54کروڑ 60لاکھ جرمانہ

بنک آف پنجاب کیس، حارث افضل کو اڑھائی برس قید، 54کروڑ 60لاکھ جرمانہ

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج خاقان بابر نے بینک آف پنجاب کی دبئی کی پراپرٹی غیرقانونی طورپر فروخت کرنے کے ریفرنس میں اقبال جرم پر حارث سٹیل مل کے مالک حارث افضل کو اڑھائی سال قید اور 54 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔نیب پنجاب نے سٹیل مل کے مالک حارث افضل کو بینک آف پنجاب کی پراپرٹی جو بینک کے لون سے خریدی گئی تھی اس کو غیرقانونی طریقے سے فروخت کرنے پر گرفتارکر رکھا تھا۔ عدالت میں چالان آنے پر فاضل جج نے حارث افضل پر فرد جرم عائد کردی گئی تھی جس کے بعدعدالت میں دوران سماعت حارث افضل نے اقبال جرم کرنے کی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے ملزم کو گزشتہ روزطلب کررکھا تھا ،عدالت میں اقبال جرم کرنے پر فاضل جج نے حارث سٹیل مل کے مالک حارث افضل کواڑھائی سال قید اور 54 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔

دبئی پراپرٹی

مزید : صفحہ آخر


loading...