امریکہ اور پاکستان نے جب بھی مل کر کام کیا تو دونوں ممالک کو فائدہ پہنچا: اعزاز چودھری

امریکہ اور پاکستان نے جب بھی مل کر کام کیا تو دونوں ممالک کو فائدہ پہنچا: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(بیورو رپورٹ) پاکستانی سفیر اعزاز احمد چودھری نے کہا ہے امریکہ اور پاکستان نے جب بھی مل کر کام کیا تو اس کا دونوں ممالک کو فا ئد ہ پہنچا اور ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھا ،انہوں نے یہ تبصرہ واشنگٹن میں مقیم سفیروں اور سفارتی عملے کے ارکان سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جنہوں نے بدھ کے روز پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا۔ اس پروگرام کا اہتمام واشنگٹن کے معروف جریدے ’’واشنگٹن ڈپلومیٹ‘‘ نے کیا تھا جو مختلف سفارتخانوں میں ان کے ممالک کے بارے میں معلومات کے حصول کیلئے تقریبات کرتا رہتا ہے۔ اعزاز چودھری نے شرکاء کو بتایا پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں گزشتہ سات عشروں کے دوران متعدد اتار چڑھاؤ آتے رہے ہیں اور اس دوران غلط فہمیا ں بھی پیدا ہوتی رہی ہیں لیکن وہ وقت کیساتھ دور بھی ہو جاتی رہی ہیں۔ گزشتہ چار برس میں دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی انتھک کو ششو ں کے نتیجے میں ہونیوالی کامیابیوں کے بعد پاکستان کی اقتصادی اور سکیورٹی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے۔ اس وقت پاکستان اور امریکہ ایک مرتبہ پھر سیاسی اور سفارتی سطح پر ایک دوسرے کیساتھ مل کر کام کرنے میں مصروف ہوگئے ہیں۔ پاکستان کے اقتصادی اشارے بہت مثبت ہیں اور اس کا ابھرتی ہوئی اقتصادی قوتوں میں شمار ہوتا ہے۔ پاکستان افغانستان کے مسئلہ کے سیاسی حل کیلئے ضروری کردار ادا کر رہا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -