تحریک انصاف کا فاتا انضمام کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان

تحریک انصاف کا فاتا انضمام کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے فاٹا انضمام کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا کہ صرف دو اشخاص مولانا فضل الرحمان اور محمود اچکزئی فاٹا انضمام کی مخالفت کررہے ہیں اور ان کی منطق کسی کی سمجھ میں نہیں آرہی۔نعیم الحق نے کہا کہ تمام جماعتیں فاٹا کے معاملے پر متفق ہیں جن میں (ن) لیگ بھی شامل ہے لیکن (ن) لیگ دوغلی پالیسی سے کام لے رہی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگر فاٹا کے انضمام کیلئے فوری انتظامات نہ کیے گئے تو بے امنی ہوگی اور بات قابو سے باہر نکل جائے گی، حکومت نے آئندہ انتخابات سے قبل فاٹا کو خیبر پختونخوامیں ضم کرنے کے انتظامات نہ کیے تو گزشتہ روز ہونے والے مظاہرے کی طرح ایسے بے شمار مظاہرے ہوں گے اور بات بدامنی تک پھیلے گی۔ نعیم الحق نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک مجرم روزانہ وزارت خزانہ کے دفتر جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں نیب شریف فیملی کیخلاف ریفرنسز پر عدالت قوانین کے مطابق اپنی کارروائی تیز کرے گی اور کیس کی تہہ تک پہنچ کر مجرموں کو ایسی سزائیں دی جائیں گی جو آنے والی نسلوں کیلئے عبرت ہوگی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...