سیالکوٹ سے سعودی عرب جانے والی پی آئی اے پرواز کی لاہور ہنگامی لینڈنگ

سیالکوٹ سے سعودی عرب جانے والی پی آئی اے پرواز کی لاہور ہنگامی لینڈنگ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سیالکوٹ سے ریاض جانے والی پی آئی اے کی پرواز کی لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق سیالکوٹ سے ریاض جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 755 کے کارگو سیکشن میں آگ لگ گئی جس کے بعد اسے فوری طور پر اتار لیا گیا۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق طیارے میں 134 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے جنہیں بحفاظت طیارے سے نکال کر ایئرپورٹ کی انتظار گاہ میں بٹھا دیا گیا ہے۔دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے کے کاک پٹ میں موجود سینسرز نے دھوئیں کی نشاندہی کی جس پر پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ترجمان کے مطابق ہنگامی لینڈنگ کے بعد پی آئی اے کے انجینئرز نے چیکنگ کے بعد طیارے کو کلیئر قرار دیا اور بعدازاں اسے سعودی عرب جانے کی اجازت دے دی گئی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...