پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، مشہورکافی پوائنٹ سربمہر

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، مشہورکافی پوائنٹ سربمہر

لاہور(کامرس رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص اشیاء بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہر بھر میں ریستورانوں اور ڈیری آئس کریم بنانے والی فیکٹریوں کی چیکنگ کی اور مشہور کافی پوائنٹ کو سیل جبکہ ہیکو آئس کریم فیکٹری کو صفائی کے بہترین انتظامات پر25000 روپے کا انعام دیاگیا۔معروف کافی پوائنٹ کو باورچی خانے کے احاطے میں صفائی کے ناقص انتظامات، کیڑے مکوڑوں کی موجودگی ، فوڈ لائسنس نہ ہونے اور دیگر مسائل پرسر بمہر کیاگیا ۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈائریکٹر جنرل نورالامین مینگل کی زیر نگرانی محمود قصوری روڈ، گلبرگ2، ملتان روڈ، ڈی ایچ اے اور ملحقہ علاقوں میں پراڈکشن یونٹس کا معائنہ بھی کیا اورغالب مارکیٹ میں انٹرنیشنل بیکری کو25,000اورلطیف چوک ونڈالا روڈپر خالد ورمسلی کو25,000کے جرمانے کیے۔اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کاکہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی پنجاب میں فوڈ سیفٹی کے حوالے سے بنائے گئے قوانین کو نافذ کرکے کھانے کے معیار میں بہتری کو یقینی بنا نے اور صحت مند پنجاب مشن کے حصول کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھاکہ بچوں کی بہترین جسمانی و دماغی نشوونما کے لیے ابتدائی سالوں میں ڈیری فیٹ ناگزیر ہے۔ کیونکہ فروزن ڈیزرٹ میں استعمال ہونے والا ویجیٹیبل فیٹ کا غذائی اعتبار سے کوئی فائدہ نہیں۔نیزویجیٹیبل فیٹ سے بنی فروزن ڈیزرٹ سستی مگر بے فائدہ اور نشوونما کے لیے مضر ہے۔نورالامین مینگل نے والدین سے گزارش ہے کہ مارجرین اور ویجیٹیبل فیٹ سے بچوں کو دور رکھیں۔مزیدبرآں بھوبھتیاں چوک پرواقع مالمو سویٹ اینڈ بیکرز،دہلی گیٹ پر واقع بھولاچکی(شہزادآٹاچکی)،،ڈی ایچ اے فیز5میں ویرا5، سکینڈکپ کافی ،کافی پلانیٹ،گلوریاجینز اورڈوگرریسٹورنٹ سمیت 23 فوڈپوائنٹس کواصلاحی نوٹس جاری کیے گئے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...