الیکشن کمیشن کا انتخابات 2018ء سے قبل ووٹرز فہرستوں کی تصدیق کرنے فیصلہ

الیکشن کمیشن کا انتخابات 2018ء سے قبل ووٹرز فہرستوں کی تصدیق کرنے فیصلہ

اسلام آباد(صباح نیوز) الیکشن کمیشن نے 2018 کے عام انتخابات سے قبل ووٹرز فہرستوں کی تصدیق کرنے کا فیصلہ کرلیاجس کا آغاز اگلے ماہ سے ہوجائے گا۔الیکشن کمیشن نے ووٹرز فہرستوں کی نظر ثانی اور تصدیقی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نظرثانی کی مہم اگلے ماہ نومبر سے شروع ہوگی اور اپریل 2018 تک جاری رہے گی۔ گھر گھر ووٹرز کی تصدیق اور نئے ووٹرز کے اندراج پر ایک ارب روپے خرچ ہونگے۔عام انتخابات کی تیاریوں کیلئے الیکشن کمیشن کو پہلی سپلیمنٹری گرانٹ مل گئی جبکہ الیکشن کمیشن نے شماریات بلاکس کی مکمل تفصیلات مانگنے کیساتھ ساتھ صوبائی الیکشن کمشنرز سے مردم شماری میں حصہ لینے والے عملے کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...