نجم سیٹھی کی کلین سویپ پر شائقین کرکٹ کو تسلیاں

نجم سیٹھی کی کلین سویپ پر شائقین کرکٹ کو تسلیاں

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں شاہد آفریدی، مصباح الحق اور یونس خان کی جگہ راتوں را ت پر کرنا انتہائی مشکل ہے۔تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں ناکامی پر شائقین کی جانب سے شدید غصے اور مایوسی کے اظہار پر چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کہا کہ قومی ٹیم کو ٹیسٹ فارم حاصل کرنے کے لئے وقت دینا ہوگا، انہی کھلاڑیوں نے قوم کیلئے چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی، سابق کپتان شاہد آفریدی، مصباح الحق اور یونس خان کی جگہ رات بھر میں پر کرنا مشکل ہے تاہم موجودہ ٹیم پر بھروسہ رکھنا ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...