ختم نبوتؐ قانون ترمیم معاملہ: نوازشریف کا رپورٹ نہ ملنے پر اظہار ناراضی

ختم نبوتؐ قانون ترمیم معاملہ: نوازشریف کا رپورٹ نہ ملنے پر اظہار ناراضی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدرنوازشریف نے ختم نبوتؐ قانون میں متنازع ترمیم کے معاملے پر بنائی گئی کمیٹی کی جا نب سے تاحال رپورٹ نہ ملنے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔حکومت نے انتخابی اصلاحات بل میں ترمیم کی تھی جس میں کاغذات نامزدگی میں ختم نبوت ؐکے حلف نامے میں ترمیم کی بھی نشاندہی کی گئی تھی جس پر شدید احتجاج کے بعد فوری طور پر ترمیم کو واپس لے کر کاغذات نامزدگی کے فارم کو پرانی حالت میں بحال کیاگیا۔ نوازشریف نے اس ضمن میں تحقیقات کیلئے 7 اکتوبر کو راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں احسن اقبال اور مشاہد اللہ خان بھی شامل ہیں۔کمیٹی نے گزشتہ روز اجلاس میں وفاقی وزیرقانون زاہد حامد کو طلب کیا تھا اور ان سے اس حوالے سے وضاحت طلب کی گئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے نوازشریف نے چیئرمین کمیٹی راجہ ظفر الحق کو ٹیلی فون کیا اور تحقیقا تی رپورٹ 24 گھنٹے میں نہ بھیجنے پر ناراضی کا اظہار کیا،نوازشریف نے راجہ ظفر سے استفسار کیا کمیٹی کا کام ابھی تک مکمل کیوں نہیں ہوا جس پر انہوں نے پارٹی صدر کو بتایا احسن اقبال کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے کام میں تاخیر ہوئی تاہم جلد اس حوالے سے کام مکمل کرکے رپو ر ٹ بھیج دی جائے گی۔

نوازشریف ناراضی

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...