جہانگیر ترین اور میر آف شور کمپنیاں جائرز اور قانونی ہیں:عمران خان

جہانگیر ترین اور میر آف شور کمپنیاں جائرز اور قانونی ہیں:عمران خان

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ جہانگیرترین کی آف شورکمپنیاں جائزہیں ٗانہوں نے ٹیکس بچانے کیلئے آف شورکمپنیاں بنائیں ٗمیری آف شور کمپنی بھی قانونی ہے ٗ مافیالوگوں کوخریدلیتاہے ،جب کسی کی قیمت نہیں لگتی تواس کے خلاف کیسزبنائے جاتے ٗمجھ پردباؤبڑھانے کیلئے کیسزبنائے گئے ہیں ٗشریف خاندان پرمنی لانڈرنگ ثابت ہوگئی توان کابیرون ملک تمام کاتمام پیسہ اورپراپرٹی منجمدہوجائے گی۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ نوازشریف پوچھتے ہیں کہ انہیں کیوں نکالاگیا؟نوازشریف نے 300ارب کاجواب نہیں دیااس لئے انہیں نکالاگیا ٗ پاکستان میں لوگ غیریقینی صورتحال کاشکارہیں ٗنوازشریف لوگوں کوخرید لیتے ہیں ٗشریف خاندان نے دباؤمیں لانے کیلئے مجھ پرکیسزبنائے ،گاڈفادرلوگوں کوخریدلیتے ہیں اگرکسی کی قیمت نہ لگے یابکنے پرتیارنہ ہوتواس پردباؤڈالاجاتاہے اورکیسزبنائے جاتے ہیں ۔ اقامہ ملک سے پیسہ باہر لے جانے کاطریقہ ہے ،نوازشریف اقامہ کے ذریعے ملک سے پیسہ باہرلے کرگئے ۔ نوازشریف اور آصف زرداری نے باریاں لگائی ہوئی ہیں، 1985ء کے بعدملک میں رشوت بڑھی توملک زوال کاشکارہوناشرو ع ہوگیا ٗپانامہ کی وجہ سے نوازشریف ما نے کہ لندن فلیٹ ان کے ہیں لیکن ابھی تک نہیں بتایاکہ فلیٹ مریم کے ہیں یاحسین نوازکے ہیں ؟ ۔ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے بہت مایوس کیا،وزیراعظم کہتے ہیں کہ نوازشریف ابھی تک ان کے وزیراعظم ہیں ،شاہدخاقان عباسی ایک شخص جسے سپریم کورٹ کے ججزنے نااہل کیاان کویہ اپناوزیراعظم کہتے ہیں۔ میر ی جنگ شریف خاندان کے خلاف نہیں ،میری جنگ کرپشن کے خلاف ہے ،اگرشریف خاندان پرمنی لانڈرنگ ثابت ہوگئی توان کابیرون ملک تمام کاتمام پیسہ اورپراپرٹی منجمدہوجائے گی۔

عمران خان

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...