چھرا مار کی عدم گرفتاری کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر

چھرا مار کی عدم گرفتاری کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں چھرا مار کی عدم گرفتاری پرغیرسرکاری تنظیم نے درخواست دائر کردی۔تفصیلات کے مطابق غیرسرکاری تنظیم نے چھرا مار کی عدم گرفتاری پر پولیس اورصوبائی حکومت کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ گلستان جوہراورگلشن اقبال میں گزشتہ ماہ سے خواتین پر13 چھریوں سے حملے ہوئے اورپولیس کی جانب سے ملزم پر 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان نااہلی کا اعتراف ہے۔درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ رینجرز اور ایف آئی اے کو چھرا مار کی گرفتاری کا ٹاسک دیا جائے جب کہ وفاقی وزارتِ داخلہ کو معاملے میں مداخلت اور ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا جائے۔واضح رہے کہ 25 ستمبر سے 5 اکتوبر کے درمیان ملزم کے حملوں کی زد میں آکر 13 خواتین زخمی ہوچکی ہیں جب کہ پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری پر رکھی گئی انعامی رقم میں بھی 100 فیصد اضافہ کرکے اسے 10 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...