افغان جنگ پاکستان میں لڑنے کی امریکی خواہش پوری نہیں ہونے دینگے :خرم دستگیر

افغان جنگ پاکستان میں لڑنے کی امریکی خواہش پوری نہیں ہونے دینگے :خرم دستگیر

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے ہم افغانستان کی جنگ پاکستان میں لڑنے کی امریکی خواہش پوری کریں گے نہ داعش کو پنپنے دیں گے ،ہم نے بہت خون بہایا ہے اب دوبارہ نہیں بہانے دیں گے،گزشتہ روز نجی ٹی وی کوانٹرویو میں انکا کہنا تھا پا کستان نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ ہم نے اپنا ملک صاف کیا ہے ،17ء کا پاکستان 09ء کا پاکستان نہیں ، دہشتگردی کا خاتمہ کر دیا ہے ضرب عضب کے بعد رد الفساد جاری ہے ملک میں کسی دہشتگرد تنظیم کی محفوظ پناہ موجود نہیں ،پاک سرزمین کسی دوسرے ملک میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہو رہی،بچے کھچے دہشتگرد گروہوں ختم کرنے کیلئے قبائلی علاقوں سمیت ملک بھر میں آپریشن جاری ہیں،یہ کہنا کہ ہم نے چیلنج پر پورا غلبہ پا لیا ہے درست نہیں ،گھر تو صاف کرنا ہے ہم نے امریکیوں اور یورپی یونین کے ممالک کو بتایا ہے بلوچستان میں بھارت کا کردار بڑا بھیانک ہے ، بھارت کی بلوچستان میں مداخلت کے ثبوت ہم نے امریکہ اور اقوام متحدہ کو دیے ہیں ،میں نے خود یہ ڈوزئیر یو ر پی یونین کو برسلز میں دیے ہیں ،بلوچستان میں بھارت کے کردار سے ہر کوئی واقف ہے09ء سے 17ء آگیا ہے ضرب عضب کے باوجود اگر امریکہ کا بیانیہ تبدیل نہیں ہوا تو اس کی وجہ سی پیک ہے، امریکہ کیساتھ تعلقات دیرینہ ہیں ،امریکہ افغانستان میں بری طرح ناکام ہوا ہے امریکہ کی خواہش ہے ہم افغانستان کی جنگ اپنی مٹی پر لڑیں مگر ہم یہ نہیں ہونے دیں گے۔

خرم دستگیر

مزید : صفحہ اول


loading...