کراچی ،پاک بحریہ کے دوسرے بین الاقوامی ناٹیکل مقابلوں کا آغاز

کراچی ،پاک بحریہ کے دوسرے بین الاقوامی ناٹیکل مقابلوں کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک بحریہ کے دوسرے بین الاقوامی ناٹیکل مقابلوں کاآغاز ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان نیول اکیڈمی میں ایک پر وقار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور فیصل حمید تھے۔ ان مقابلوں میں چین ، سری لنکا، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی نیول اکیڈمیز سے تعلق رکھنے والے کیڈٹس اور مڈ شپ مین حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان نیول اکیڈمی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا یہ چار روزہ ایونٹ مختلف آبی کھیلوں اور کراچی بندرگاہ میں منعقد ہونے والے سی مین شپ کے مقابلوں پر مشتمل ہے۔ انٹر نیشنل ناٹیکل کمپیٹیشن کے مختلف مرحلوں کے دوران چین ، سری لنکا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، پاکستان نیوی اکیڈمی اور پاکستان میرینز اکیڈمی کی کل چھ ٹیمیں ایک دوسرے سے نبر د آزما ہوکر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گی۔ ان بین الاقوامی مقابلوں میں نیول فزیکل ٹریننگ اینڈ اسپورٹس کمپلیکس کارساز میں منعقد ہونے والے تیراکی اور لائف سیونگ کے مقابلے اور کراچی ہاربر میں منعقد ہونے والے تیراکی او ر کشتی رانی کے مقابلے شامل ہیں۔ان مقابلوں کے انعقاد اور دوست ممالک کی ٹیموں کی شمولیت سے نہ صرف پاکستان میں آبی کھیلوں کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ عالمی سطح پر ملک کا ایک مثبت تاثر قائم ہوگا۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...