کراچی،گرمی کی شدید لہر جاری،درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

کراچی،گرمی کی شدید لہر جاری،درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں گرمی کی شدید لہر جاری درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ بھی کراس کر گیا، شدید گرمی نے شہریوں کا برا حال کر دیا، چلچلاتی دھوپ اور گرم ہوا کے تھپیڑوں نے جامعہ کراچی کے طلبہ کوبھی نڈھال کر دیا۔شدید گرمی کی لہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈمگ نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور بدھ کو درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ بھی کرا س کرگیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بحر ہند اور بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دبا سے گرمی کی شدت برقرار ہے۔ سمندری ہوا کی رفتار سست ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ ہے۔ گرمی کی موجودہ لہر کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب کم رہنے کے باعث ہیٹ ویوکا خدشہ نہیں، اس کے باوجود شہری دن کے اوقات میں بلا ضرورت دھوپ میں باہرنکلنے سے پرہیز کریں۔ دوسری جانب کے الیکٹرک کی جانب سے فنی خرابیوں کے نام پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بڑھادی گئی ہے، کئی علاقوں میں 12،12 گھنٹوں سے بجلی بند ہے جس نے گرمی کے ستائے لوگوں کو تڑپاکر رکھ دیا ہے۔ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے بعض علاقوں میں پانی کا بحران بھی پیدا کردیا ہے۔کراچی میں جاری گرمی کی لہرکے باعث اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور عملہ الرٹ ہے جبکہ شہری انتظامیہ نے شہرکے مختلف مقامات پرپینے کے پانی کا بندوبست کیا ہے۔شہریوں نے مشروبات کے استعمال میں اضافہ کر دیا، لسی ہی نہیں، گنے کا رس اور ستو کے شربت کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹھنڈا جوس اور شربت پینے سے سکون ملتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری زیادہ سے زیادہ پانی اور مشروبات کا استعمال کریں تاکہ ہیٹ سٹروک سے محفوظ رہ سکیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق بحر ہند اور بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دبا سے گرمی کی شدت برقرار ہے۔ سمندری ہوا کی رفتار سست ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ ہے۔