این اے 4کے ہر گھر میں گیس کی فراہمی ن‘‘ لیگ کی مرہون منت ہے :امیر مقام

این اے 4کے ہر گھر میں گیس کی فراہمی ن‘‘ لیگ کی مرہون منت ہے :امیر مقام

پشاور( سٹاف رپورٹر)وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ حلقہ این اے فور میں تحریک انصاف کے امیدواربتائیں کہ اس کے گھرمیں سوئی گیس کس کی مرہون منت ہے، مخالفین سیاسی دکان چمکانے کی آڑمیں عوامی مفادکے حامل منصوبوں پر اعتراض کرکے اسکی تکمیل میں روڑے اٹکانے کی کوشش کررہے ہیں حالانکہ یہ منصوبے اس وقت میں شروع کئے گئے جب مرحوم گلزارخان حیات تھے۔ انہوں نے کہاکہ پرویزخٹک کوحلقہ این اے فور میں مساجدمیں سولرسسٹم ضمنی انتخابات کے دوران اورالیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد کیسے یادآگیایہ بھی دھاندلی ہے ،حلقہ این اے پانچ این اے فورسے منسلک ہے مگروزیراعلیٰ روز اول سے حلقہ این اے فورکیساتھ سوتیلی ماہ جیساسلوک کیا ہے، میں2005سے اس حلقے کے عوام کی محرومیوں کاازالہ کررہاہوں اورآج یہاں کے عوام کی محبت اورعزت میرے ترقیات کاموں کی تصدیق ہے،کسی کے کہنے سے کوئی فرق نہیں پڑتاعوام خودباشعوراورفیصلہ کرنیوالے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرراہ حق پارٹی کے مرکزی صدروسابق ممبرصوبائی اسمبلی محمدابراہیم قاسمی نے حلقہ این اے فورکے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کیساتھ اتحادکااعلان کرتے ہوئے کہاکہ این اے فورکے ضمنی انتخابات میں مکمل طورپرپاکستان مسلم لیگ(ن)کو سپورٹ کریں گے ۔اس موقع پرحلقہ این اے فورکے ضمنی انتخاب کے آزادامیدوارضیاء الرحمان نے بھی استعفیٰ دیکرپاکستان مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کااعلان کرتے ہوئے محمدنوازشریف اورانجینئرامیرمقام کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکیا۔انجینئرامیرمقام نے پارٹی قیادت، کارکنوں اوراپنے جانب سے مسلم لیگ(ن)کوسپورٹ کرنے پرراہ حق پارٹی کے مرکزی صدرمحمدابراہیم قاسمی کاشکریہ اداکیااور پارٹی میں شامل ہونیوالے ضیاء الرحمان کومبارکباددی۔مرکزی صدرمحمدابراہم قاسمی نے کہاکہ ہمارے ساتھ تمام سیاسی جماعتوں نے رابطہ کیاتھامگرہماری قیادت نے خیبرپختونخوا کیلئے ترقیاتی منصوبوں اورعوام کی بلاامتیازخدمت کی بدولت پاکستان مسلم لیگ(ن)سے اتحادکافیصلہ کیا۔انہوں نے کہاکہ این اے فورایک پسماندہ علاقہ تھااورہرکسی نے منتخب ہونے کے بعداس کی پسماندگی دورکرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائیں مگرجب سے انجینئرامیرمقام نے اس حلقے میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھاناشروع کردیاتویہ کے دورافتادہ علاقوں میں عوام کوسوئی گیس،بجلی،نادرا دفاتر سمیت دیگرمنصوبوں سے استفادہ حاصل ہوا،اس حلقے میں ترقیاتی کام انجینئرامیرمقام اورپاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرہون منت ہے۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ وزیراعلیٰ پروزخٹک بھی اپنے قائدکی راہ چل کردوہرے معیارکواپنانے لگاہے، جو خامیاں پرویزخٹک میں موجودہیں وہ دوسروں سے منسوب کرتے ہیں،گزشتہ حکومت کی منصوبوں پرپرویزخٹک نے تختیاں لگاکرعوام کو دھوکہ دینے کی ناکام کوشش کی ہے،ہم اپنے قلم اورزبان کوملک کی ترقی اورعوام کی فلاح بہبودکیلئے استعمال کرتے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کوایک سوال کے جواب میں انجینئرامیرمقام نے کہاکہ مخالفین نے صرف الزام تراشی کی مگرالیکشن شیڈول کے بعد منصوبوں کے اجراج کاکوئی ثبوت پیش نہ کرسکے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...