ہری پور میں ڈینگی وائرس نے 2 افراد کو نگل لیا
ہری پور(نامہ نگار)ضلع ہریپورمیں دو افراد کو اور ڈینگی وائرس نے نگل لیا، ہریپورکی نواحی بستی بانڈی شیرخان کارہائشی محمدشبیرچندروززندگی وموت کی کشمکش میں مبتلارہنے کے بعدگزشتہ روزچل بسادرجہ چہارم فوگ سپرے ہونے کے باوجودبھی ڈینگی بے قابوعوام کادونمبری میں ملوث اہلکاروں اورمحکمانہ مجرمانہ غفلت پرسخت احتجاج ،گزشتہ روزضلع ہری پورکے نواحی گاؤں بانڈی شیرخان میں ایک اورشخص ڈینگی بخارسے زندگی کی بازی ہارگیاایک شخص تین چارروزقبل بھی ڈینگی فیورسے جاں بحق ہوچکاہے محمدشبیرکوطبی امدادکے لیے ہسپتال لایاگیامگرسہولیات کے فقدان اورڈینگی کاعلاج نہ ہونے کی وجہ سے چندروززندگی وموت کی کشمکش میں مبتلاتھامگرزندگی نے وفانہ کی اورڈینگی بے وفائی کرگیامحمدشبیرکوآبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیامذکورہ علاقے میں فوگ سپرے کے نام پردرجہ چہارم سپرے توکیاگیامگرڈینگی پھربھی بے قابوہوکرقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع میں مصروف ہے مختلف سیاسی وسماجی حلقوں نے فوگ سپرے میں دونمبری کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کامطالبہ کیاہے ۔